ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک خوشگوار خاندان تھا۔
很久很久以前,有一家人快乐地生活在一起。
وہ کبھی ایک دوسرے سے نہیں لڑے۔ اُنہوں نے اپنے والدین کی مدد کی، گھر میں اور کھیت میں
孩子们从来不打架,还帮助爸爸妈妈做家务,干农活。
لیکن اُنہیں آگ کے قریب جانا منع تھا۔
但是他们不能靠近火焰。
اُنہیں اپنا سارا کام رات میں مکمل کرنا تھا۔ کیونکہ وہ موم کے بنے تھے۔
没办法,他们只能在晚上工作,因为他们都是用蜡做的!
لیکن اُن میں سے ایک لڑکے کی دلی خواہش تھی کہ وہ سورج کی روشنی میں جائے۔
但是其中一个男孩非常想出门,他想走到太阳底下看看。
ایک دن اُس کی خواہش نے زور پکڑا۔ اُس کے بھائیوں نے اُسے خبر دار کیا۔۔۔
有一天,这种渴望太强烈了。虽然他的兄弟们警告过他……
لیکن بہت دیر ہو چکی تھی۔ وہ گرم سورج میں پگھل چکا تھا۔
但是太晚了!他在太阳底下融化了。
موم کے بچے اپنے بھائی کو پگھلتا دیکھ کر بہت اُداس ہوئے۔
其他蜡做的孩子看到他们的兄弟融化消失了,非常伤心。
لیکن اُنہوں نے ایک منصوبہ بنایا۔ اُنہوں نے پگھلے موم کو ایک پرندے شکل دے دی۔
但是他们想出了一个好主意:他们把熔化的蜡块捏成了一只鸟。
وہ اپنے پرندے بھائی کو پہاڑ کی چوٹی پر لے گئے۔
他们把变成鸟的兄弟带到了一座高山上。
اور جیسے ہی سورج چڑھا، وہ صبح کی روشنی میں گانا گاتے ہوئے اُڑ گیا۔
太阳升起来了,他迎着晨光唱着歌,飞走了。