بکری، کتا اور گائے بہت اچھے دوست تھے۔ ایک دن وہ ٹیکسی پر سفر کرنے لکلے۔
山羊、野狗、和水牛是很要好的朋友。有一天,他们一起坐出租车。
سفر کے اختتام پر ڈرائیور نے اُن سے کرایہ ادا کرنے کے لیے کہا۔ گائے نے اپنا کر ایہ دے دیا۔
当他们到了目的地的时候,司机叫他们交车费。水牛把她自己的那份交了。
کتے نے اضافی کر ایہ دے دیا، کیونکہ اُس کے پاس کھلے پیسے نہیں تھے۔
野狗没有带零钱,所以他就多给了一点儿。
جب ڈرائیور کتے کو اُس کا بقایا دینے ہی لگا تو بکری کرایہ ادا کیئے بغیر بھاگ گئی۔
司机正要找钱给野狗,没想到山羊没有给钱就跑掉了。
ڈرائیور کو غصہ آیا۔ وہ کتے کو بقایا دیئے بغیر وہاں سے چلا گیا۔
司机很生气,结果他没有给野狗找钱就开走了。
اسی وجہ سے آج بھی کتا گاڑیوں کے پیچھے بھاگتا ہے تا کہ وہ اُس ڈرائیور کو تلاش کر کے اُس سے اپنے پیسے نکلوا سکے۔
所以,现在你可以看到野狗看到车子就拼命追上去,因为他想叫司机给他找钱。
بکری گاڑی کی آواز سن کر دور بھاگتی ہے۔ اُسے ڈر ہے کہ کرایہ نہ دینے کی وجہ سے اُسے گرفتار کر لیا جائے گا۔
山羊呢,一听到有车来就吓得赶快逃走,因为她怕没交车费被人抓起来。
اور گائے کبھی گاڑی کے آنے کی پروا نہیں کرتی۔ وہ اپنا وقت لے کر سڑک پار کر تی ہے۔ کیونکہ وہ جانتی ہے کہ اُس نے اپنا مکمل کر ایہ ادا کیا ہوا ہے۔
可是水牛听到车来一点儿都不急。她不慌不忙地过马路,因为她知道她已经把她自己那份交了。