سزا

ایک دن امی بہت سے پھل لائیں۔

1

ہم کچھ پھل کب کھا سکتے ہیں؟ ہم نے پوچھا۔ ہم آج رات کو پھل کھائیں گے۔ امی نے کہا۔

2

میرا بھائی رحیم لالچی ہے۔ وہ سب پھل چکھتا ہے۔ وہ بہت پھل کھاتا ہے۔

3

دیکھو رحیم نے کیا کیا؟ میرا چھوٹا بھائی چلایا۔ رحیم بہت شرارتی اور خود غرض ہے، میں نے کہا۔

4

امی رحیم سے ناراض ہیں۔

5

ہم بھی رحیم سے ناراض ہیں لیکن رحیم تھوڑا سا بھی شرمندہ نہیں ہے۔

6

کیا تم رحیم کو سزا نہیں دے رہے؟ چھوٹے بھائی نے پوچھا۔

7

ماں نے خبردار کیا 'رحیم، جلد ہی آپ سے معافی مانگے گا۔'

8

رحیم بیمار محسوس کرنے لگتا ہے۔

9

میرے پیٹ میں درد ہے، رحیم چلایا۔

10

امی جانتی تھیں کہ یہ ہو گا۔ پھل رحیم کو سزا دے رہے ہیں۔

11

بعد میں رحیم نے معافی مانگی۔ میں کبھی دوبارہ لالچ نہیں کروں گا اُس نے وعدہ کیا۔ اور ہم سب نے اُس پر بھروسہ کر لیا۔

12

سزا

Text: Adelheid Marie Bwire
Illustrations: Melany Pietersen
Translation: Samrina Sana
Language: Urdu

This story is brought to you by the Global African Storybook Project, an effort to translate the stories of the African Storybook Project into all the languages of the world.

You can view the original story on the ASP website here

Global ASP logo

Creative Commons License
This work is licensed under a Creative Commons Attribution 3.0 Unported License.