ٹوم کیلے بیچنے والا

ٹوم کے پاس پکے ہوئے کیلوں کا ایک ٹرے ہے۔

1

ٹوم کیلے بیچنے کے لیے بازار جاتا ہے۔

2

بازار میں موجود لوگ پھل خرید رہے ہیں۔

3

لیکن کوئی بھی ٹوم کے کیلے نہیں خرید رہا۔ وہ لوگ عورتوں سے پھل خریدنے کو ترجیع دیتے ہیں۔

4

ہمارے لوگوں میں صرف عورتیں ہی پھل بیچتی ہیں۔ یہ کیسا آدمی ہے؟ لوگوں نے پوچھا؟

5

لیکن ٹوم ہار نہیں مانتا۔ وہ آواز لگاتا ہے۔ کیلے لے لو۔ میرے میٹھے پکے ہوئے کیلے لے لو!

6

ایک عورت کیلوں کا ایک گھچا ٹرے سے اُٹھا کر دیکھتی ہے۔ وہ کیلوں کو غور سے دیکھتی ہے۔

7

عورت کیلے خرید لیتی ہے۔

8

مزید لوگ اُس کے سٹال پر آتے ہیں وہ ٹوم کے کیلے خریدتے ہیں اور کھاتے ہیں۔

9

جلد ہی ٹرے خالی ہو جاتا ہے۔ ٹوم اپنے کمائے ہوئے پیسے گنتا ہے۔

10

پھر ٹوم صابن، چینی اور ڈبل روٹی خریدتا ہے۔ وہ یہ چیزیں اپنے ٹرے میں رکھ لیتا ہے۔

11

ٹوم اپنے سر پر ٹرے کو توازن سے رکھتا ہے اور گھر چلا جاتا ہے۔

12

ٹوم کیلے بیچنے والا

Text: Humphreys Odunga
Illustrations: Zablon Alex Nguku
Translation: Samrina Sana
Language: Urdu

This story is brought to you by the Global African Storybook Project, an effort to translate the stories of the African Storybook Project into all the languages of the world.

You can view the original story on the ASP website here

Global ASP logo

Creative Commons License
This work is licensed under a Creative Commons Attribution 3.0 Unported License.