اندیسوا فٹ بال کا ستارہ

اندیسوا اُن لڑکوں دیکھتی تھی جو فٹ بال کھیلتے تھے۔ اُس کی خواہش تھی کہ وہ اُن کے ساتھ شامل ہو۔ اُس نے کوچ سے پوچھا کہ کیا وہ اُن کے ساتھ کھیل سکتی ہے؟

1

کوچ نے اپنے ہاتھ کوہلوں پر رکھتے ہوئے کہا اس سکول میں صرف لڑکوں کو فٹ بال کھیلنے کی اجازت ہے۔ اُس نے کہا۔

2

لڑکوں نے اُسے بتایا کہ وہ نیٹ بال میں جائے۔ اُنہوں نے کہا نیٹ بال لڑکیوں کے لیے جبکہ فٹ بال لڑکوں کے لیے۔ اندیسوا بہت اُداس تھی۔

3

اگلے دن سکول کا ایک بہت بڑا فٹ بال کا میچ تھا۔ کوچ بہت پریشان تھا کیونکہ اُس کا سب سے بہترین کھلاڑی بیمار تھا اور وہ کھیل نہیں سکتا تھا۔

4

اندیسوا بھاگتی ہوئی کوچ کے پاس گئی۔ اور اُس نے منت کی کہ اُسے کھیلنے دیا جائے۔ کوچ کو سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ وہ کیا کرے۔ پھر اُس نے فیصلہ کیا کہ اندیسوا ٹیم میں شامل ہو سکتی ہے۔

5

کھیل بہت سخت تھا۔ کسی نے بھی آدھے وقت میں گول نہیں کیا تھا۔

6

کھیل کے نصف وقت کے دوران ایک لڑکے نے اندیسوا کو گیند دیا۔ وہ تیزی سے بھاگتی ہوئی گول کی طرف گئی اُس نے گیند کو بہت زور سے لات ماری اور گول کر دیا۔

7

ہجوم خوشی سے جھوم اُٹھا اُس دن سے لڑکیوں کو بھی سکول میں فٹ بال کھیلنے کی اجازت مل گئی۔

8

اندیسوا فٹ بال کا ستارہ

Text: Eden Daniels
Illustrations: Eden Daniels
Translation: Samrina Sana
Language: Urdu

This story is brought to you by the Global African Storybook Project, an effort to translate the stories of the African Storybook Project into all the languages of the world.

You can view the original story on the ASP website here

Global ASP logo