چوزی اور ہزار پا

چوزی اور ہزار پا دوست تھے۔ لیکن وہ ہمیشہ ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے تھے۔ ایک دن اُن دونوں نے فیصلہ کیا کہ اُن کے درمیان ایک فٹ بال کا مقابلہ ہو گاتاکہ پتہ چل سکے کہ کون بہترین کھلاڑی ہے۔

1

وہ فٹ بال کے میدان میں گئے اور کھیل شروع کیا۔ چوزی بہت تیز تھی۔ لیکن ہزار پا اُس سے بھی تیز تھا۔ چوزی نے گیند کو لات مار کے دور پھینکا، لیکن ہزار پا نے اُس سے بھی زیا دہ دور پھینکا۔ چوزی کافی بد مزاج ہونے لگی۔

2

اُنہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ جرمانے کی باری لیں گے۔ پہلی بار میں ہزار پا گول کیپر بنا۔ چوزی نے ایک گول کیا پھر چوزی کی باری تھی کہ وہ گول روکے۔

3

ہزار پا نے گیند کو لات ماری اور گول کیا۔ ہزار پا نے گیند کو گھومایا اور گول کیا۔ ہزار پا نے گیند سر سے گزارا اور گول کیا۔ ہزار پا نے پانچ گول کیے۔

4

چوزی غصے میں تھی وہ بری طرح سے ہاری تھی۔ ہزار پا ہنسنا شروع ہو گیا کیونکہ اُس کی دوست نے بہت ہنگامہ کیا تھا۔

5

چوزی بہت ناراض تھی کہ اُس نے اپنی چونچ کھولی اور ہزار پا کو نگل گئی۔

6

جیسے چوزی گھر کی طرف جا رہی تھی وہ ہزار پا کی ماں سے ملی۔ ہزار پا کی ماں نے پوچھا کیا تم نے میرے بچے کو دیکھا ہے؟ چوزی نے کچھ نہیں کہا۔ ہزار پا کی ماں بہت پریشان تھی۔

7

ہزار پا کی ماں نے ایک چھوٹی سی آواز سنی میری مدد کرو ماں! روتی ہوئی آواز آئی۔ ہزار پا کی ماں نے ادھر اُدھر دیکھا اور غور سے سُنا۔ آواز چوزی کے اندر سے آ رہی تھی۔

8

ہزار پا کی ماں چلائی، اپنی خاص طاقتیں استعمال کرو میرے بچے۔ ہزارپا بہت تیز بدبو اور گندہ ذائقہ بنا سکتے ہیں۔ چوزی نے بیمار محسوس کیا۔

9

چوزی نے ڈکار لیا اور تھوکا۔ پھر وہ چھینکی اور کھانسی۔ ہزار پا بہت گندہ تھا!

10

چوزی تب تک کھانسی جب تک اُس نے ہزار پا کو اپنے پیٹ سے باہر نہ نکال دیا۔ ہزار پا کی ماں اور اُس کا بچہ دونوں ایک درخت پر رینگتے ہوئے چڑہے اور چھپ گئے۔

11

اُس وقت سے چوزے اور ہزار پا دشمن ہیں۔

12

چوزی اور ہزار پا

Text: Winny Asara
Illustrations: Magriet Brink
Translation: Samrina Sana
Language: Urdu

This story is brought to you by the Global African Storybook Project, an effort to translate the stories of the African Storybook Project into all the languages of the world.

You can view the original story on the ASP website here

Global ASP logo

Creative Commons License
This work is licensed under a Creative Commons Attribution 3.0 Unported License.