زاما عظیم ہے!

میرا چھوٹا بھائی بہت دیر سے سوتا ہے۔ میں جلدی اُٹھتی ہوں کیونکہ میں عظیم ہوں۔

1

میں ہی وہ ایک ہوں جو سورج کی روشنی کو اندر لاتی ہوں۔

2

ماں کہتی ہیں 'تم میری صبح ستارے ہو۔'

3

میں خود نہا سکتی ہوں۔ مجھے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔

4

میں ٹھنڈے پانی اور نیلے خوشبو دار صابن سے نمٹ سکتی ہوں۔

5

ماں یاد دلاتی ہیں، 'دانتوں کوصاف کرنا مت بھولنا۔' میں جواب دیتی ہوں، میں! کبھی نہیں۔

6

نہانے کے بعد میں دادا اور آنٹی سے ملتا ہوں اور اُنہیں اچھے دن کی دُعا دیتی ہوں۔

7

پھر میں کپڑے پہنتی ہوں، میں اب بڑی ہو گئ ہو ماں! میں نے کہا۔

8

میں اپنے بٹن بند کر سکتی ہوں اور اپنے جوتے باندھ سکتی ہوں۔

9

اور مجھے یقین ہے کہ چھوٹا بھائی تمام اسکول کی خبریں جانتا ہے۔

10

کلاس میں میں ہر طرح سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہوں۔

11

میں ہر روز یہ سب اچھی چیزیں کرتی ہوں۔ لیکن جو چیز مجھے بہت پسند ہے وہ ہے کھیلنا اور صرف کھیلنا۔

12

زاما عظیم ہے!

Text: Michael Oguttu
Illustrations: Vusi Malindi
Translation: Samrina Sana
Language: Urdu

This story is brought to you by the Global African Storybook Project, an effort to translate the stories of the African Storybook Project into all the languages of the world.

You can view the original story on the ASP website here

Global ASP logo

Creative Commons License
This work is licensed under a Creative Commons Attribution 3.0 Unported License.