کھلائی پودوں سے بات کرتی ہے

یہ کھلائی ہے۔ وہ سات سال کی ہے۔ اس کی زبان لبوکوسو میں اس کے نام کا مطلب ہے، 'بہت اچھا'۔

1

کھلائی اٹھتی ہے اور مالٹوں کے درخت سے بات کرتی ہے۔ 'براہ کرم مالٹے کے درخت، بڑے ہو جاؤ اور ہمیں بہت زیادہ مالٹے دو۔'

2

کھلائی اسکول کی طرف چلتی ہے۔ اور راستے میں وہ گھاس سے بات کرتی ہے۔ 'براہ کرم گھاس سبز ہو جاو، اور سوکھنا مت۔'

3

کھلائی جنگلی پھولوں کے پاس سے گزرتی ہے۔ 'براہ کرم پھول ترو تازہ رہو تا کہ میں تمہیں اپنے بالوں میں لگا سکوں۔'

4

اسکول میں کھلائی نے صحن کے وسط میں درخت سے بات کی۔ 'درخت برائے مہربانی، بڑی شاخیں نکالو تاکہ ہم آپ کے سایہ کے نیچے پڑھ سکیں۔'

5

کھلائی اپنے اسکول کے ارد گرد جنگلے سے بات کرتی ہے۔ 'براہ کرم مضبوط ہو جاؤ اور خراب لوگوں کو آنے سے روک دو۔'

6

جب کھلائی اسکول سے گھر واپس آتی ہے، تو وہ مالٹوں کے درخت کے پاس جاتی ہے کھلائی پوچھتی ہے 'کیا تمہارے مالٹے پک گئے ا ہے؟'

7

مالٹے ابھی بھی کچے ہیں کھلائی نے آہ بھری۔ میں تم سے کل ملنے آوں گی مالٹوں کے درخت کھلائی نے کہا۔ شائد تٓب تمہارے پاس میرے لیے ایک رس بھرا مالٹا موجود ہو۔

8

کھلائی پودوں سے بات کرتی ہے

Text: Ursula Nafula
Illustrations: Jesse Pietersen
Translation: Samrina Sana
Language: Urdu

This story is brought to you by the Global African Storybook Project, an effort to translate the stories of the African Storybook Project into all the languages of the world.

You can view the original story on the ASP website here

Global ASP logo

Creative Commons License
This work is licensed under a Creative Commons Attribution 3.0 Unported License.