نوزیبیلے اور تین بال

کافی عرصہ پہلے تین لڑکیاں لکڑیاں اکھٹی کرنے باہر نکلیں۔

1

وہ ایک گرم دن تھا اس لیے وہ نیچے دریا میں تیرنے چلی گئیں۔ وہ پانی میں کھلیں اور مل کر پانی اچھالا۔

2

اچانک اُنہیں احساس ہوا کہ کافی دیر ہو چکی ہے۔ وہ واپس گاوں کی طرف بھاگیں۔

3

گھر کے قریب پہنچ کر نوزیبیلے نے اپنا ہاتھ گردن پر رکھا۔ وہ اپنا ہار کہیں بھول آئی۔ میرے ساتھ واپس چلو اُس نے اپنی دوستوں سے منت کی، لیکن اُس کی دوستوں نے دیر ہونے کی وجہ سے انکار کر دیا۔

4

اس لیے نوزیبیلے اکیلی در یا پر چلی گئی۔ اُسے اپنا ہار ملا اور وہ گھر کی طرف بھاگی۔ لیکن وہ اندھیرے میں کھو گئی۔

5

دور فاصلے پر اُسے ایک جھونپڑی سے روشنی آتی دیکھائی دی۔ وہ بھاگتی ہوئی اُس کے پاس پہنچی اور دروازے پر دستک دی۔

6

وہ حیرت زدہ تھی، کہ ایک کتے نے دروازہ کھولا اور پوچھا 'تمہیں کیا چاہیے؟' نوزیبیلے نے کہا کہ میں کھو گئی ہوں، مجھے سونے کے لیے جگہ چاہیے۔ کتے نے کہا اندر آجاوٴ ورنہ تو میں تمہیں کاٹوں گا۔ اس لیے نوزیبیلے اندر آگئی۔

7

پھر کتے نے کہا میرے لیے کھانا پکاو! لیکن میں نے کبھی کتے کے لیے کھانا نہیں بنایا اُس نے جواب دیا۔ پکاو، ورنہ میں تمہیں کاٹ لوں گا کتے نے کہا۔ اس لیے نوزیبیلے نے کتے کے لیے کچھ کھانا پکایا۔

8

پھر کتے نے کہا، میرے لیے بستر لگاو! نوزیبیلے نے جواب دیا میں نے کبھی کتے کے لیے بستر نہیں لگایا۔ کتے نے کہا بستر لگاو، ورنہ میں تمہیں کاٹ جاوٴں گا۔ اس لیے نوزیبیلے نے بستر لگایا۔

9

ہر دن اُسے کھانا پکانا پڑتا اورکتے کے لیے صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا پڑتا۔ پھر ایک دن کتے نے کہا نوزیبیلے آج مجھے کچھ دوستوں سے ملنے جانا ہے۔ گھر صاف کر دو۔ جب تک میں واپس آوں کھانا بناوٴ اور میری چیزیں دھو دو۔

10

کتے کے جانے کے فوراً بعد نوزیبیلے نے اپنے سر سے تین بال نکالے۔ ایک بال اُس نے بستر کے نیچے رکھا، ایک بال دروازے کے پیچھے اور ایک بال باڑے میں رکھا۔ پھر وہ گھر کی طرف بھاگی جتنا تیز وہ بھاگ سکتی تھی۔

11

جب کتا واپس آیا، اُس نے نوزیبیلے کو تلاش کیا۔ نوزیبیلے، تم کہاں ہو؟ وہ چلایا۔ میں یہاں ہوں بستر کے نیچے، پہلے بال نے آواز دی۔ میں یہاں ہوں دروازے کے پیچھے دوسرے بال نے آواز دی۔ میں یہاں باڑے میں ہوں، تیسرے بال نے آواز دی۔

12

پھر کتے کو پتہ چل گیا کہ نوزیبیلے اُس کے ساتھ کھیل کھیل رہی ہے۔ اس لیے وہ گاوں کی طرف بھاگا۔ لیکن نوزیبیلے کے بھائی وہاں ہاتھوں میں بڑے بڑے ڈنڈے لیے اسکا انتظار کر رہے تھے۔ کتا واپس مڑا اور بھاگ گیا اور آج تک کبھی دکھائی نہیں دیا۔

13

نوزیبیلے اور تین بال

Text: Tessa Welch
Illustrations: Wiehan de Jager
Translation: Samrina Sana
Language: Urdu

This story is brought to you by the Global African Storybook Project, an effort to translate the stories of the African Storybook Project into all the languages of the world.

You can view the original story on the ASP website here

Global ASP logo

Creative Commons License
This work is licensed under a Creative Commons Attribution 3.0 Unported License.