فیصلہ

میرے گاوں میں بہت سے مسائل تھے۔ ہم نے ایک نل سے پانی بھرنے کے لیے ایک لمبی قطار بنائی۔

1

ہم نے دوسروں کی طرف سے عطیہ کیے گئے کھانے کا انتظار کیا۔

2

چوروں کی وجہ سے ہم نے اپنے گھروں کوجلدی بند کر دیا۔

3

بہت سے بچے سکول سے نکال دیئے گئے۔

4

نوجوان لڑکیوں نے دیگر گاؤں میں نوکرانی کے طور پر کام کیا۔

5

نو جوان لڑکے گاؤں کے ارد گردگھومے جبکہ باقی لو گوں نے کھیت میں کام کیا۔

6

جب ہوا چلی فالتو کاغذ درختوں اور جنگلوں پر لٹک گئے۔

7

بے احتیاطی سے پھینکے گئے ٹوٹے کانچ کی وجہ سے لو گوں کو چیر آگئے۔

8

اور ایک دن نل سوکھ گیا اور ہمارے برتن خالی ہو گئے۔

9

میرے باپ نے گھر گھر جا کے لوگوں کو گاؤں کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لیئے کہا۔

10

لوگ بڑے درخت کے نیچے جمع ہوئے اور اُنہوں نے سُنا۔

11

میرے والد کھڑے ہوگئے اور کہا، 'ہمیں اپنی مشکلات کو حل کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔'

12

ایک درخت پر بیٹھے آٹھ سالہ جمعہ نے کہا، 'میں صفائی میں مدد کر سکتا ہوں۔'

13

ایک عورت نے کہا، 'خواتین کھانے میں اضافہ کرنے میں شمولیت اختیار کر سکتی ہیں۔'

14

ایک اور آدمی کھڑا ہوا اور کہا ٗمرد کنواں کھودیں گےٗ۔

15

ہم سب نے ایک آواز سے کہا، 'ہمیں اپنی زندگی کو تبدیل کرنا ہوگا۔' اس دن سے ہم نے اپنے مسائل کو حل کرنے کے لیے ساتھ مل کر کام کیا۔

16

فیصلہ

Text: Ursula Nafula
Illustrations: Vusi Malindi
Translation: Samrina Sana
Language: Urdu

This story is brought to you by the Global African Storybook Project, an effort to translate the stories of the African Storybook Project into all the languages of the world.

You can view the original story on the ASP website here

Global ASP logo

Creative Commons License
This work is licensed under a Creative Commons Attribution 3.0 Unported License.