دادی کے ساتھ چھٹیاں

اُوڈونگو اور ایپیو شہر میں اپنے والد کے ساتھ رہتے تھے۔ اُنہیں چھٹیوں کا انتظار تھا۔ نا صرف اس لیے کہ سکول بند ہو بلکہ وہ اپنی دادی کے گھر جا سکیں۔ وہ ایک بڑی ندی کے کنارے مچھلیاں پکڑی جانے والی گاوں میں رہتی تھیں۔

1

اُوڈونگو اور ایپیو بہت خوش تھے کیونکہ اُنہیں ایک بار پھر سے اپنی دادی کے گھر جانا تھا۔ ایک رات پہلے اُنہوں نے اپنا سامان باندھا اور گاوں جانے کے لمبے سفر کے لیے تیار ہوئے۔ وہ پوری رات سو نہیں سکے اور چھٹیوں کے بارے میں باتیں کرتے رہے۔

2

اگلی صبح جلد ہی وہ اپنے ابو کی گاڑی میں گاوں کے لیے روانہ ہوئے۔ وہ پہاڑوں، جنگلی جانوروں اور چائے کے پودوں کے پاس سے گزرے۔ اُنہوں نے گاڑیاں گنیں اور گانے گائے۔

3

تھوڑی دیر بعد بچے تھک گئے اور سو گئے۔

4

والد نے اُوڈونگو اور ایپیو کو اُٹھایا جب وہ گاوں پہنچ گئے۔ وہاں اُنہیں نیار کنیاڈا، اُن کی دادی درخت کے نیچے چٹائی پر آرام کرتی ہوئی ملیں۔ نیر کنیاڈا کا مطلب لو زبان میں کنیاڈا کے لوگوں کی بیٹی ہے۔ وہ ایک مضبو ط اور خوبصورت عورت تھی۔

5

نیار کنیاڈا نے اُن کواپنے گھرمیں خوش آمدید کہا اور کمرے میں خوشی سے اُن کے گرد جھومی اور گائی۔ اُس کے پوتے اُسے شہر سے لایا ہوا تحفہ دینے کے لیے بہت بے تاب تھے۔ پہلے میرا تحفہ کھولیں۔ اُوڈونگو نے کہا۔ نہیں، پہلے میرا تحفہ ایپیو نے کہا۔

6

تحفے کھولنے کے بعد نیار کنیاڈا نے اپنے پوتے اور پوتی کو روایتی انداز میں دُعا دی۔

7

اُوڈونگو اور ایپیو باہر چلے گئے۔ اُنہوں نے تتلیوں اور پرندوں کا پیچھا کیا۔

8

وہ درخت پر چڑھے، اور ندی میں پانی اُڑایا۔

9

جب اندھیرا ہو گیا تو وہ کھانے سے پہلے گھر آگئے۔ کھانے کے دوران ہی اُنہیں نیند آنے لگی۔

10

اگلے دن بچوں کے ابو بچوں کو نیار کنیاڈا کے پاس چھوڑ کر شہر کے لیے واپس آگئے۔

11

اُوڈونگو اور ایپیو نے گھر کے کاموں میں اپنی دادی کی مدد کی۔ وہ پانی لاتے، آگ کے لیے لکڑی لاتے۔ اُنہوں نے انڈے اور چوزے اکٹھے کیے اور باغیچے سے سبزہ چنا۔

12

نیار کنیاڈا نے اپنے بچوں کو لکڑی سے اُبلی ہوئی مکئی کھانا سیکھایا۔ اُس نے اُنہیں سیکھایا کہ مچھلی کے ساتھ ناریل چاول کیسے کھائے جاتے ہیں۔

13

ایک صبح اُوڈونگو اپنی دادی کے ساتھ گائیں کو چرانے لے گیا۔ وہ ہمسایوں کے باغچے میں بھاگ گئیں۔ کسان اُوڈونگو سے کافی غصہ تھا۔ اُس نے اُسے گائیں کے فصلیں کھانے پر بہت دھمکایا۔ اُس دن کے بعد اُس نے یقینی بنایا کہ گائیں دوبارہ کسی مصبیت میں نہ پھنسیں۔

14

ایک اور دن بچے نیر کنیاڈا کے ساتھ بازار گئے۔ وہاں اُس نے سبزیاں، چینی اور صابن بیچنے کے لیے ٹھیلہ لگایا۔ ایپیو خریداروں کو چیزوں کی قیمت بتاتی اور اُوڈونگو اُن کے خریدے ہوئے سامان کو باندھتا۔

15

دن کے ختم ہونے پر اُنہوں نے مل کر چائے پی۔ اُنہوں نے کمائے ہوئے پیسوں کو گننے میں اپنی دادی کی مدد کی۔

16

لیکن بہت جلدی چھٹیاں ختم ہو گئیں اور بچوں کو اب شہر واپس جانا تھا۔ نیار کنیاڈا نے اُوڈونگو کو ایک ٹوپی اور ایپیو کو ایک جرسی دی۔ اُس نے اُن کے سفر کے لیے کھانا باندھا۔

17

جب اُن کے ابو اُنہیں لینے آئے وہ جانا نہیں چاہتے تھے۔ بچوں نے نیار کنیاڈا کی منت کی کہ وہ اُن کے ساتھ شہر چلیں۔ میں شہر کے لیے بہت بوڑھی ہوں اُس نے مسکرا کر کہا۔ میں تمہارا دوبارہ گاوں آنے کے لیے انتظار کروں گی۔

18

اُوڈونگو اور ایپیو دونوں نے اُنہیں زور سے گلے لگایا اور الوداع کہا۔

19

اُوڈونگو اور ایپیو سکول واپس گئے، اُنہوں اپنے دوستوں کو گاوں کی زندگی کے بارے میں بتایا۔ کچھ بچوں نے محسوس کیا کہ شہر کی زندگی بہتر ہے لیکن اُن میں سے تقریباً سب نے اس بات کو مانا کہ اُوڈونگو اور ایپیو کی دادی بہت شاندار ہیں!

20

دادی کے ساتھ چھٹیاں

Text: Violet Otieno
Illustrations: Catherine Groenewald
Translation: Samrina Sana
Language: Urdu

This story is brought to you by the Global African Storybook Project, an effort to translate the stories of the African Storybook Project into all the languages of the world.

You can view the original story on the ASP website here

Global ASP logo

Creative Commons License
This work is licensed under a Creative Commons Attribution 3.0 Unported License.